گجرات پولیس تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے ڈکیتی وموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی حمزو گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان سے 12 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ 6 عددموٹرسائیکل، قیمتی موبائل فون اور واردتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ3عدد پسٹل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوگجرات ڈاکٹرمستنصر عطاء باجوہ نے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث متحرک گینگزکی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے اپنی پولیس ٹیم ASIمحمد اشرف انچارج چوکی سٹی جلالپور جٹاں و دیگرپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لا کرڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔حمزہ عرف حمزو سکنہ سردار پورہ موہلہ 2۔ سعید اقبال سکنہ کھیوہ 3۔اشتیاق حسین سکنہ محلہ شیر شاہی جلالپور جٹاں شامل ہیں۔ جو مختلف جگہوں سے گن پوائنٹ پر شہریوں سے قیمی اشیاء،موٹر سائیکل اور نقدی وغیرہ اسلحہ کے زور پر چھین لیتے تھے،جن کے قبضہ سے 6 عدد موٹر سائیکل مالیتی 7 لاکھ روپے ، موبائی آئی فون مالیتی 5 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2 عدد پسٹل 30بور اور 01 عدد پسٹل 32 بور برآمد کئے گئے۔ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔