گجرات تھانہ صدر جلالپور جٹاں پولیس کی بڑی کارروائی
خواتین سے جنسی زیادتی کے دو مختلف واقعات میں ملوث 2ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرجلالپور جٹاں پولیس کو اطلاع ملی کے دو مختلف واقعات میں خواتین سے دو ملزمان نے جنسی زیادتی کی۔
اطلاع موصول ہونے کے بعد ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر فرقان شہزاد نے فوری طور پرالگ الگ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی۔ جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صرف چند گھنٹوں کے اندر 2 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالمجید اور زین پرویز شامل ہیں۔
گرفتار جنسی درندوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، تاکہ اس طرح کے جرائم کو سختی سے روکا جا سکے۔ ڈی ایس پی صدر غازی آصف علی بیگ
No comments:
Post a Comment