ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کا خدمت مرکز گجرات، میثاق سینٹر،تحفظ مرکز،اینٹی ویمین ہراسمنٹ سیل، پولیس لائن گجرات، تھانہ سول لائن اور سیف سٹی گجرات کا سرپرائز وزٹ!
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ نے خدمت مرکز گجرات، میثاق سینٹر،تحفظ مرکز،اینٹی ویمین ہراسمنٹ سیل، پولیس لائن گجرات، تھانہ سول لائن اور سیف سٹی گجرات کا سرپرائز وزٹ کیا۔دوران وزٹ دفاتر،پولیس لائن اور تھانہ کے ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک، حوالات، صفائی اور افسران و ملازمین کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او گجرات نے ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملاقات کر کے سیکیورٹی انتظامات اور اسٹیشنز کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
No comments:
Post a Comment