Tuesday, February 25, 2025

9 مئی واقعات، عمران خاں براہ راست ملوث

 

9 مئی کے واقعات میں عمران خان براہ راست ملوث تھے، نگران حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

 شائع February 25, 2025  اپ ڈیٹ 4 گھنٹے پہلے
9 مئی کی تحقیقاتی رپورٹ میں حماد اظہر، زرتاج گل، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار کے نام شامل ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز
9 مئی کی تحقیقاتی رپورٹ میں حماد اظہر، زرتاج گل، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار کے نام شامل ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز

نگران حکومت کے دور میں کی گئی سانحہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ان واقعات میں براہ راست ملوث تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں نے تشدد کو ہوا دینے کے لیے کردار ادا کیا، تاہم شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمات قائم ہونے کے باوجود تحقیقاتی رپورٹ میں نام شامل نہیں۔

No comments:

Post a Comment

جلالپور جٹاں ، 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ،موٹر سائیکل برآمد

 گجرات پولیس تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے ڈکیتی وموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی حمزو  گینگ کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان سے 12 لاکھ روپ...