Tuesday, February 25, 2025

9 مئی واقعات، عمران خاں براہ راست ملوث

 

9 مئی کے واقعات میں عمران خان براہ راست ملوث تھے، نگران حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

 شائع February 25, 2025  اپ ڈیٹ 4 گھنٹے پہلے
9 مئی کی تحقیقاتی رپورٹ میں حماد اظہر، زرتاج گل، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار کے نام شامل ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز
9 مئی کی تحقیقاتی رپورٹ میں حماد اظہر، زرتاج گل، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار کے نام شامل ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز

نگران حکومت کے دور میں کی گئی سانحہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ان واقعات میں براہ راست ملوث تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں نے تشدد کو ہوا دینے کے لیے کردار ادا کیا، تاہم شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمات قائم ہونے کے باوجود تحقیقاتی رپورٹ میں نام شامل نہیں۔

Sunday, February 23, 2025

Saturday, February 22, 2025

پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خدشہ

 چیمپئنز ٹرافی: دبئی میں بارش کا امکان، کیا پاک بھارت ٹاکرا متاثر ہو سکتا ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں۔ فوٹو فائل

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم “رنگ آف فائر” پاکستان اور بھارت مقابلہ کرانے کیلئے تیار ہے اور شائقین بھی پُر جوش ہیں۔

البتہ دبئی میں آج کل روزانہ رات میں خنک ہوا چل پڑتی ہے لیکن کیا اتوار کو دبئی میں بارش ہوسکتی ہے؟ متعدد شائقین یہ سوال بھی پوچھ رہے ہیں۔

دبئی میں منگل، 18 فروری کو بارش ہوئی، جس نے جمعرات کو بھارت اور بنگلا دیش کے میچ پر بھی خدشات بڑھا دیے تھے۔

متحدہ عرب امارات کے بلند ترین پہاڑ جبل جیس، راس الخیمہ میں بارش اور اولے پڑے لیکن بنگلا دیش بھارت کے میچ پر بارش کا اثر نہیں ہوا۔

البتہ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ پر بارش کے خطرات برقرار ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کیلئے بادل برسے گا جس سے میچ متاثر ہونے کا امکان کم ہے۔

دبئی میں اتوار کے روز دن کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کا درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے قوانین کے مطابق گروپ اسٹیج میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔

شائقین پُرامید ہیں کہ ہلکی بارش کے باوجود پاک بھارت مقابلہ شائقین کو مایوس نہیں کرے گا اور ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

14 سالہ نوجوان کی موت

 


برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک 14 سالہ نوجوان نے اپنے ہی ہاتھ سے زندگی تمام کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 14 سالہ نوجوان کا نام ڈیوی نونس موریرا ہے جس نے تتلی کو کچل کر اسے پانی میں شامل کرنے کے بعد خود کو انجیکشن لگایا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ نوجوان نے ایسا سوشل میڈیا پر ایک خطرناک آن لائن چیلنج کیلئے کیا جس کے بعد اس کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی، نوجوان الٹیاں کرنے کے ساتھ ساتھ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوگیا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک ہفتے تک زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ نوجوان کی حالت  ایمبولزم، انفیکشن یا الرجک ردعمل کی وجہ سے خراب ہوسکتی ہے جب کہ ڈاکٹرز نے اس کی موت ک وجہ تتلی میں پائے جانے والے زہر کو بھی قراردیا۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان نے  آن لائن پرفارم کیے گئے 'تجربے' کو دیکھ کر خود کو انجکشن لگانے کی بات کی تردید کی تھی۔

Monday, February 17, 2025

نئے آرمی چیف کی تعیناتی

 

اسرائیلی کابینہ نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری دیدی
کیپشن: اسرائیلی کابینہ نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کے میجر جنرل ایال ضمیر کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ نے اتوار کے روز میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی حتمی مننظوری دی جو ایال ضمیر کی تقرری کا سب سے آخری مرحلہ تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایال ضمیر وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، انہیں سابق اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کے استعفے کے بعد آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے جب کہ سابق آرمی چیف نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کا حملہ نہ روکنے کو فوجی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایال ضمیر آئندہ ماہ 5 مارچ کو اسرائیلی فوج کے 24 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمال سنبھالیں گے۔

اس کے علاوہ میجر جنرل تامیر یدائی کو نئے آرمی چیف کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

Sunday, February 16, 2025

Breaking News

 *سالی کے ساتھ تعلقات؛ شوہر نے گلا کاٹ کر جواں سال بیوی کو قتل کردیا*

(ملزم نے مقتولہ ردا کی بہن سے رشتہ جوڑ لیا تھا،منصوبہ بندی سے قتل کی واردات کی ) *زاہد راجپوت CCR*


گرفتار ملزمان پولیس کی تحویل میں ، جب کہ چھوٹی تصویر ملزم کی اپنی مقتولہ بیوی کے ساتھ کی ہے

لاہور:شوہر نے سالی سے رشتے جوڑنے کے بعد اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، تاہم پولیس نے سالی اور اس کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔


پولیس کے مطابق ساندہ میں گلا کاٹ کر جواں سال عورت کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 24 گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔

 

واردات کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں گزشتہ روز درج ہوا تھا، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان خاں اور ٹیم نے 24 گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کر لیا۔

 

حکام کے مطابق مقتولہ ردا کا شوہر شمشاد ہی اپنی بیوی کا قاتل نکلا۔ ملزم شمشاد نے مقتولہ ردا کی بہن سمرا سے رشتہ جوڑ لیا تھا۔

.

.

.


.

#highlightseveryone #ayatmoterselcronics #videoviralシ #foryoupageシforyou #viralpostsfb #fbreelsviral #foryoupagereels #facebookreelsviral #viralreelsfacebook #viralreelschallenge

Breaking News

Breaking News

 


جلالپور جٹاں ، 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ،موٹر سائیکل برآمد

 گجرات پولیس تھانہ سٹی جلالپور جٹاں نے ڈکیتی وموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی حمزو  گینگ کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان سے 12 لاکھ روپ...